جمعرات 4 دسمبر 2025 - 14:52
حضرت ام البنین (س) سے کیسے متوسل ہوں؟

حوزہ/13 جمادی الثانی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی والدہ گرامی حضرت ام البنین علیہا السلام کی جانسوز وفات کا دن ہے۔ حضرت ام البنين علیہا السلام ان عظیم اور با کرامت خواتین میں سے ہیں کہ جن کا دامن بے کسوں اور بے پناہ گاہوں کے لیے پناہگاہ ہے۔

ترجمہ و ترتیب: مولانا امتیاز علی مہدوی

حوزہ نیوز ایجنسی|

13 جمادی الثانی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی والدہ گرامی حضرت ام البنین علیہا السلام کی جانسوز وفات کا دن ہے۔

حضرت ام البنين علیہا السلام ان عظیم اور با کرامت خواتین میں سے ہیں کہ جن کا دامن بے کسوں اور بے پناہ گاہوں کے لیے پناہگاہ ہے؛ اسی وجہ سے، عام مسلمانوں، شيعیان حیدر کرار اور آل الله علیہم السّلام سے دلی انس و محبت رکھنے والوں کے ہاں بلند و بالا منزلت اور مقام رکھتی ہیں۔

حضرت ام البنین علیہا السلام سے بہت سے كرامات منسوب ہیں کہ ان میں سے دو کرامات کو یہاں بطورِ نمونہ بیان کرتے ہیں:

1- آیت الله العظمیٰ حاج سيّد محمود حسینی شاہرودی رحمۃ الله علیہ فرماتے ہیں: میں سختيوں اور پریشانیوں میں، سو مرتبہ صلوات، حضرت عباس علیہ السّلام کی والدہ مکرمہ جناب ام البنين علیہا السلام کے لیے پڑھتا ہوں اور اپنی حاجات لے لیتا ہوں۔

2- آیت الله العظمیٰ سید محمد شیرازی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں: کوئی شخص عالم مكاشفہ میں حضرت قمر بنی ہاشم عباس علمدار علیہ السّلام کو دیکھتا ہے اور عرض کرتا ہے: مولا میری ایک حاجت ہے؛ کس سے متوسل ہو جاؤں، تاکہ میری حاجت پوری ہو جائے؟

حضرت عباس علیہ السّلام نے فرمایا: میری مادر گرامی ام البنين علیہا السلام سے متوسل ہو جاؤ!

حوالہ: ستارہ درخشان مدینہ؛ حضرت ام البنين، صفحہ 140، 142

ان شاء الله آج دو رکعت نماز {نماز صبح} کی طرح پڑھیں اور ثواب کو ہدیہ کریں حضرت ام البنین سلام علیھا کے نام اور ایک مرتبہ سورۂ یس اور کم از کم سو مرتبہ محمد و آل محمد پر صلوات (البته اگر ایک ہزار بار صلوات پڑھیں تو بہتر ہے) اپنی مادی اور معنوی حاجات کو خدا کی بارگاہ سے حضرت ام البنین سلام الله علیہا کو وسیلہ بنا کر مانگیں۔

روز قیامت اس با کرامت خاتون کی خاص شفاعت سے ہم سب بہرہ مند ہوں انشاء اللہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha